22 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:31
کا میڈ ی فلم ہینگ اووَرکے پریکوئل "ہینگ اووَر تھری" کانیاٹریلرریلیز
جیو نیوز - ہالی ووڈ… این جی ٹی… ہا لی وو ڈ کی مشہور کا میڈی فلم ہینگ اووَر کے تیسرے پا رٹ ہینگ اووَر تھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔لیجنڈری پکچرز اسٹوڈیو کے تحت بننے والی کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ٹوڈ فلپس ادا کر رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈلی کوپر سمیت زیک، ایڈ ہیلمزاور کین جیانگ شامل ہیں۔طنزو مزاح سے بھر پور ہینگ اووَر تھری رواں سال 24مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ منفرد کہانی اور مزاحیہ حالات و واقعات سے شا ئقین میں مقبو لیت پا نے والی ہدایتکارٹوڈ فلپس کی اس فلم کے گز شتہ دو حصے بھی باکس آفس پر کا میا بی کے جھنڈے گا ڑ چکے ہیں جس کے پہلے حصّے نے باکس آفس پر 467 جبکہ دو سرے نے 581ملین ڈالر کا شاندار بز نس کیا تھا۔