22 مئی 2013
وقت اشاعت: 14:2
بھارتی سپر اسٹار اکشے کمارفلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
جیو نیوز - ممبئی…بھارتی سپر اسٹار اکشے کمارفلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے،بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی مانے جانے والے اکشے کمارایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔اکشے کوفوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں مختلف ٹیسٹ اور طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق 45 سالہ اکشے کمارکوشوٹنگ کے دوران ٹانگ پر چوٹ لگی۔