تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 مئی 2013
وقت اشاعت: 1:51

نئی 3Dایکشن فلم"دی وولورین "کانیا ٹریلرمنظر عام پر آگیا

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو وولورین /لوگن بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم "دی وولورین "کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری جیمز مین گولڈ نے دی ہے۔ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی کو آگے بڑھاتے دی وولورین میں لوگن(ہیوجیک مین)جاپان پہنچے گا جہاں اُسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا جبکہ اس فلم کو خود ہیو جیک مین نے لورین ڈونراور ہچ پارکر کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔ایکشن سے بھرپور یہ تھری ڈی فلم دی وولورین رواں سال24جولائی کو دنیا بھر میں، 25جولائی کو ہیو جیک مین کے ملک آسٹریلیاجبکہ26جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.