تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:22

ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

جیو نیوز - نیویارک … ایکس مین سیریز کی چھٹی فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم ”دی وولورین“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی آگے بڑھاتے ہوئے وولورین میں ہیرو ہیو جیک مین یعنی لوگن جاپان پہنچے گا ، جہاں پرانے دشمن سے اس کا سامنا ہوگا۔ فلم کے ہدایت کار جیمز گولڈ مین ہیں جبکہ ہیرو ہیو جیک مین نے لورین ڈونر اور ہچ پارکر کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کی ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور تھری ڈی فلم ”دی وولورین“ جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.