تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مئی 2013
وقت اشاعت: 13:52

رنبیر کپورفلم سے ہٹ کر اپنی زندگی کوخود تک محدود رکھنے کے خواہشمند

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی ہیرو رنبیر کپورفلم سے ہٹ کر اپنی زندگی کوخود تک محدود رکھنا چاہتے ہیں،رشی اور نیتو کے بیٹے رنبیر کپور کواپنی ذاتی معاملات سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں۔رنبیر کہتے ہیں میرا کسی سوشل ویب سائٹ پر کوئی اکاوٴنٹ نہیں،فلم سے ہٹ کر مجھے اپنی زندگی میں کسی کی دخل اندازی پسند نہیں۔رنبیر کپور کو اسکرین کے علاوہ اپنی ذاتی باتیں دوسروں سے شیئر کرناپسند نہیں۔وہ کہتے ہیں شائقین کا ہم سے متعلق خبروں میں دلچسپی لینا اور جاننا اچھا لگتا ہے لیکن فلم سے ہٹ کر ذاتیات میں دخل اندازی مجھے پسند نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.