تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:35

لاس اینجلس:ویڈیو گیم کی تشہیری تقریب ،گوریلوں نے دعوت اڑائی

جیو نیوز - لاس اینجلس…لاس اینجلس کے چڑیا گھر میں نئے ویڈیو گیم ڈونکی کانگ کنٹری کی تشہیری تقریب کے دوران گوریلوں نے دعوت اڑائی۔امریکا کے شہرلاس اینجلس میں کیمپو گوریلا ریزروز نے نئے ویڈیو گیم ڈونکی کانگ کنٹری تھری ڈی کی تشہیر کاانوکھااندازاپنایاہے۔ویڈیوگیم کی پبلسٹی کے لیے چڑیاگھرمیں چار روزہ تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران گوریلوں کو قسم قسم کے کھانے پیش کیے گئے۔جنھیں وہ مزے لیلے کرکھاتے رہے۔اس دوران کچھ گوریلوں نے اپنی شرارتوں سے لوگوں کو محظوظ بھی کیا۔تشہیری مہم کا مقصد خطرے سے دو چار گوریلا کی اس نسل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.