تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 مئی 2013
وقت اشاعت: 9:24

بالی ووڈ فلم”بھاگ مِلکھا بھاگ“کے پہلے گانے’زندہ‘کا وڈیو ٹیزرریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …معروف بھارتی ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم ”بھاگ مِلکھا بھاگ“کے پہلے گانے”زندہ“کا وڈیو ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔پرسوں جوشی کے تحریر کردہ "زندہ ہے تو"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو سدھارتھ مہادھیون کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کے لیے مِلکھا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی صرف ایک روپے کے عوض فروخت کی ہے جس میں فرحان اختر مِلکھا سنگھ کے کردار کو نبھارہے ہیں اور ناصرف انہوں نے خصوصی گیٹ اپ کیا ہے بلکہ ایک ایتھلیٹ کی طرح گراؤنڈ میں بھرپور تیاری کا مظاہرہ بھی پیش کیا ہے۔ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم کپور کا چناؤ کیا گیا جبکہ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے۔شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ فلم12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.