29 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:52
کامیڈی فلم دی اسمرفز کے سیکوئل دی اسمرفزٹو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی2011کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے سیکوئل دی اسمرفز ٹو(The Smurfs 2)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بیلجےئن کامک سیریز سے ماخوذ سے دی اسمرفز کے سیکوئل اسمرفز ٹو کی ہدایتکاری راجا گوسنل نے دی ہے جسے جارڈن کرنر نے پروڈیوس کیا ہے۔کیرے کرک پیٹرک کی تحریر کردہ اس فلم میں دی اسمرفزانسان دوستوں کے ساتھ ملکر اپنے اغوا ہونے والی ساتھی کو چھڑانے کے لیے تدابیر کرتے نظر آئیں گے جسے ایک بدنیت شخص نے جادوئی مقاصد پورے کرنے کے لیے اپنے قبضے میں کررکھا ہے۔سونی پکچرز اینی میشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم دی اسمرفز ٹو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال31جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔