تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مئی 2013
وقت اشاعت: 4:53

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان آج اسپتال میں داخل ہو جائیں گے

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج ممبئی کے اسپتال میں داخل ہونگے جہاں ان کے کندھے کی سرجری کی جائے گی۔بالی ووڈ ڈان کے کندھے میں تکلیف نئی نہیں ۔2010میں فلم راون کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنے سے کندھا زخمی ہوگیا تھا جس کا علاج بھی کرایا پر افاقہ نہ ہوسکا تھا اور اب بالآخر چنئی ایکسپریس کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد کنگ خان ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔جہاں ان کی سرجری ہوگی۔شاہ رخ اس سے پہلے مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران تین پسلیاں تڑوا چکے ہیں ۔جبکہ ٹخنے ،پاوٴں کے پنجے ، گردن ،کمر اور گھٹنے بھی زخمی ہوئے۔پرشاہ رخ باز نہ آئے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد دو تین روز میں انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.