تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مئی 2013
وقت اشاعت: 10:46

اداکار ول اسمتھ ”آفٹر ارتھ“ کی پروموشن کے لیے روس پہنچ گئے

جیو نیوز - ماسکو…امریکی اداکار ول اسمتھ اپنے بیٹے جیڈن اسمتھ کے ساتھ نئی فلم ”آفٹر ارتھ“ کی پروموشن کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔ہالی وڈ فلم آفٹر ارتھ ایکشن اور سائنس فکشن پر مبنی ہے۔ ول اسمتھ اور جیڈن اسمتھ نے فلم میں بھی باپ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے جو زمین پر کریش لینڈنگ کے بعد یہاں اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ول اور جیڈن اسمتھ نے ذاتی زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ فلم آفٹر ارتھ اس سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.