30 مئی 2013
وقت اشاعت: 22:56
شاہ رخ خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، چند ہفتے آرام کرینگے
جیو نیوز - ممبئی … بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ میں ایکشن سین کے دوران شاہ رخ خان کا کندھا زخمی ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آپریشن پر بہت محنت کی اور اب وہ بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 یا 8 ہفتے آرام کے بعد دوبارہ عوام کو انٹرٹین کروں گا۔