31 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:53
”یہ جوانی ہے دیوانی“ آج بھارت میں ریلیزہورہی ہے
جیو نیوز - ممبئی… بالی ووڈکی رومانوی فلم یہ جوانی ہے دیوانی آج بھارت میں ریلیزہورہی ہے، فلم میں رنبیرکپورنے بنی کاکردار اداکیاہے جبکہ دپیکاپڈوکون نے نیناکے کردار میں ان کاساتھ دیاہے۔ فلم کی کہانی دو کرداروں کے گردگھومتی ہے۔ دونوں کے درمیان زندگی کے اہم موڑپردوملاقاتیں ہوتی ہیں اورپھردونوں میں دوستی اورمحبت پروان چڑھتی ہے۔ فلم میں کالکی کوچلن اورادیتارائے کپور نے بھرپورکرداراداکیاہے۔ فلم کے گانے ریلیزہونے سے پہلے ہی سپرہٹ ہوچکے ہیں۔ فلمی نقاد توقع کررہے ہیں کہ یہ فلم بھی با آسانی سو کروڑ کا ہد ف عبور کر لے گی۔