تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مئی 2013
وقت اشاعت: 11:41

رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ کی ریلیز سے پہلے گانے جاری

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کی نئی فلمز رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ کی ریلیز سے پہلے ان کے گانے ریلیز کردیے گئے ہیں۔فلموں کی تشہیر کے سلسلے میں کچھ عرصے سے ان کے گانے پروموز کی شکل میں ریلیز کیے جا رہے ہیں، اور یہ طریقہ کارآمد ثابت ہوا ہے۔ اسی ٹرینڈ کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والی فلمز 'رانجھنا' اور'بھاگ ملکھا بھاگ' کے گانے، ویڈیوز سمیت، ان کی نمائش سے قبل سامنے آئے ہیں۔ دھنوش اور سونم کپور کی فلم رانجھنا کے گانے 'تو من شدھی' کی موسیقی معروف موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جبکہ یہ گانا ان کے ساتھ صوفی گائیک ربی شیرگل نے گایا ہے۔ساتھ ہی بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم بھاگ ملکھا بھاگ کے گانے زندگی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ گانے کی موسیقی معروف ٹریو شنگر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے جبکہ اسے سدھارت ماہ دیون نے گایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.