تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مئی 2013
وقت اشاعت: 13:50

امیتابھ بچن اورکرینہ کپور کی فلم ”ستیا گڑھا“کا ٹیزر ٹریلر

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …کئی سال کی خاندانی خلش کے بعد بالآخر امیتابھ بچن اور کپور خاندان میں ذاتی معاملہ رفع دفع ہوہی گیا جسکے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلمساز و ہدایتکار پرکاش جھا کی نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم”ستیا گڑھا:ڈیموکریسی انڈر فائر“کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔تامل فلم”کو“کی ریمیک ستیا گڑھیا:ڈیمو کریسی انڈر فائر میں امیتابھ بچن اورکرینہ کپور خان کیساتھ اجے دیوگن،ارجن رامپال،منوج باجپائی اور امریتا راؤ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔کرپشن اور سماجی نا انصافیوں کیخلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی اس فلم میں کرینہ کپور کو بین الاقوامی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کوپرکاش جھا کے ساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔60کروڑ روپے کے بجت سے بنائی گئی اس فلم کا میوزک موسیقار جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے جو یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.