تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2013
وقت اشاعت: 19:56

رنبیر اور دی پیکا کی ”یہ جوانی ہے دیوانی“کی باکس آفس پر دھوم

جیو نیوز - ممبئی… رنبیر کپور اوردی پیکا کی ”یہ جوانی ہے دیوانی “نے باکس آفس پر دھوم مچادی، فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن بمپر اوپننگ لی ہے .۔ ۔ پہلے ہی دن بہت سارے ریکارڈ توڑنے والی ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی کہانی بنی اور نینا کے گردگھومتی ہے۔فلم میں بنی کاکرداررنبیرکپور نے نبھایا ہے جبکہ دی پیکاپڈوکون، نینا بنی ہیں۔فلم کے گانے تو ریلیز سے پہلے ہی سپرہٹ ہوچکے ہیں ۔ فلم کا آئٹم سانگ تو فلم کے سارے گانوں پر بھاری ہے ۔ فلم باآسانی 100 کروڑ کا ہدف بہت جلد پورا کرلے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.