1 جون 2013
وقت اشاعت: 19:56
معروف شاعر اور نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر انتقال کر گئے
جیو نیوز - لاہور … معروف شاعر اور نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر لاہور میں انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا اور کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق معروف شاعر، نغمہ نگار اور گیت کار ریاض الرحمان ساغر 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ریاض الرحمان ساغر ناساز طبیعت کے باعث کئی روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے کئی پاکستانی اور بھارتی فلموں کیلئے گیت لکھے، جن میں سرگم، گھونگھٹ، انتہاء اور محبتاں سچیاں قابل ذکر ہیں۔