2 جون 2013
وقت اشاعت: 7:53
بالی ووڈفلم”یملا پگلا دیوانہ ٹو“کے ڈائیلاگ پروموز ریلیز
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ اداکار دھرمیندرا اور ان کے صاحبزادے سنی اور بوبی دیول ایک بار پھر کامیڈی ایکشن فلم یملا پگلا دیوانہ میں ساتھ دھمال مچانے آرہے ہیں۔2011کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم یملا پگلا دیوانہ کے سیکوئل یملا پگلا دیوانہ ٹوکے کئی ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔ یملا پگلا دیوانہ ٹومیں دھرمیندرا، سنی دیول، بوبی دیول کے ساتھ انو ملک، جانی لیور، انوپم کھیر، نیہا شرما اور کرسٹینا اکھیوااہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنگیتا سون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو دھرمیندرا نے خود پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا میوزک نوجوان موسیقار بھائیوں شاریب اور توشی نے کمپوز کیا ہے۔کامیڈی ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس سے بھرپور یملا پگلا دیوانہ ٹو رواں سال7جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔