2 جون 2013
وقت اشاعت: 15:47
رنبیر کپور کی نئی فلم کے 2 دن، باکس آفس سے 39 کروڑ کمالئے
جیو نیوز - ممبئی…راک اسٹار، برفی اور اب یہ جوانی ہے دیوانی ، باکس آفس پر رنبیر کپور نے دھوم مچادی ہے ۔ سپر ہٹ گانوں والی رنبیر کپور کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے دیکھنے والوں پر جادو کردیا ہے ، فلم نے صرف دو دن میں 39 کروڑ کمالیے ہیں، فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔