تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جون 2013
وقت اشاعت: 23:27

نادرا کا وینا ملک کا سمندر پار پاکستانیوں والا شناختی کارڈ بنانے سے انکار

جیو نیوز - کراچی… نادرا نے وینا ملک کا سمندر پار پاکستانیوں والا شناختی کارڈ یعنی نائیکوپ بنانے سے انکار کردیا ہے۔ وہ دستاویزات کے مطابق تو 18 سال سے زیادہ کی ہیں لیکن بہن سے صرف دو مہینے بڑی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک کو خبروں میں رہنے کا فن بہت اچھی طرح آتا ہے، کبھی بھارتی رئیلٹی شو میں ان کا نام کسی تنازع میں الجھ جاتا ہے تو کبھی کسی میگزین کی شوٹ ان کے لیے مسئلہ کھڑا کرتی ہے۔ اس بار خبر آئی ہے دبئی سے جہاں انہوں نے پچھلے ہفتے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈ نائیکوپ کے لیے اپلائی کیا تھا، درخواست کے ساتھ جو دستاویزات منسلک کی گئیں اس حساب سے ان کی عمر31 برس بنتی ہے، یہاں تک تو بات صحیح تھی لیکن وہ اپنی بہن سے صرف دو ماہ بڑی ہیں اور اسی انکشاف نے نادرا کو حیران و پریشان کردیاجب وینا اس بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو ان کا شناختی کارڈ بنانے سے معذرت کرلی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.