4 جون 2013
وقت اشاعت: 4:2
"یہ جوانی ہے دیوانی"کا 3 دنوں میں60اعشاریہ11کروڑ کا بزنس
جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی… رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی جوڑی لوگوں کو دیوانہ بنانے میں کامیاب ہوگئی کیونکہ اس جوڑی کیساتھ فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی رومانٹک فلم" یہ جوانی ہے دیوانی "نے پہلے ہی ویک اینڈ پر باکس آفس پر 60اعشاریہ11کروڑ روپے کابزنس کرکے دھمال مچادیا ہے۔31مئی کو بھارت سمیت کئی ممالک کے سینما گھروں کی زینت بننے والی رومانس سے بھرپور فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے پہلے دن19اعشاریہ45کروڑ،دوسرے دن20اعشاریہ16کروڑ اور تیسرے دن22اعشاریہ5کروڑ روپے کمائی کی، جو کل ملا کرتین دنوں میں 60 اعشاریہ11کروڑ روپے تک جاپہنچی۔ ایان مکھرجی کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہوئے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر نے پروڈیوس کیا جبکہ فلم کا میوزک پریتم چکربرتی نے کمپوز کیا ہے۔