4 جون 2013
وقت اشاعت: 10:49
ہیوجیک مین کی نئی کرائم تھرلر ایکشن فلم”پرزنرز“کا پہلا ٹریلر
جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار ہیو جیک مین کی نئی کرائم تھرلر فلم”پرزنرز“(Prisoners)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ڈینس وائلنیوکی اس فلم میں ہیوجیک مین سمیت جیک گلن ہال،ٹیرنس ہاورڈ،پال ڈینو،ماریہ بیلواور وائیولا ڈیوس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ براڈرک جانسن اور کائرہ ڈیوس کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہوجیک مین ایک چھوٹے سے قصبے کے کارپینٹرکیلر ڈوَرکا کردار نبھارہے ہیں جس کی چھ سالہ بیٹی اور اس کی بہترین دوست کو اغوا کرلیا گیا ہے جس کے بعد ڈوَرسراغرساں لوکی(جیک گلن ہال)کے ساتھ ملکر اُن کے اغواکاروں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔الکون اینٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو میں بننے والی یہ کرائم ایکشن تھرلر فلم ”پرزنرز“ وارنر برادرز کے تحت20ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔