4 جون 2013
وقت اشاعت: 16:1
ڈائریکٹر کرن جوہر ”ممبئی ویل وٹ“میں ولن کا کردار ادا کرینگے
جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کے ممتازفلم ساز اور ڈائرکٹر کرن جوہرفلم ممبئی ویل وٹ میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔ہنستے مسکراتے اور چٹکلے چھوڑتے کرن جوہرکو ہدایت کاری ،فلم سازی اور میزبانی کے میدان میں تو سب ہی جانتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کرن فلموں ہلکے پھلکے کردار بھی کر چکے ہیں۔مگر اب شائقین کرن جوہر کو ایک چیلنجنگ کردار میں دیکھنے کے لییتیار ہوجائی۔ نرم خو اور خوش مزاج کرن جوہر فلم ممبئی ویل وٹ میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تفریح سے بھرپورفلمیں بنانے والے کرن ولن کے کردار میں کیا جوہر دکھاتے ہیں۔