6 جون 2013
وقت اشاعت: 9:13
بالی ووڈ فلم ’رانجھنا‘کے رومانٹک سونگ’بنارسّیا‘کی وڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم’رانجھنا‘کے نئے رومانٹک سونگ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ’بنارسّیا‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں سونم اور دھنوش ایک دوسرے سے ملنے کے لئے بیتاب نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کے ساتھ ابھے دیول، سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔