تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جون 2013
وقت اشاعت: 13:3

ہالی ووڈ فلم ’مین آف اسٹیل ‘کانیا تشہیری ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …ہالی ووڈ کا سپر مین واپسی کے لیے تیار، نئی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم”مین آف اسٹیل“کانیا تشہیری ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ سپر مین سیریز کی اس نئی فلم کی ہدایتکاری زیک سینڈر نے دی ہے جس میں ہنری کیول،ایمی ایڈمز،رسل کرو،مائیکل شانن ،کیون کوسٹنر اور ڈیانا لین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔سپرمین ریبوٹ قرار دی جانے والی مین آف اسٹیل نامی اس فلم کی کہانی ناصرف دی ڈارک نائٹ رائزز کے شہرہ آفاق پروڈیوسر و ہدایتکار کرسٹوفر نولان نے تحریر کی ہے بلکہ اسے ایما تھامس اور چارلس رووَن کیساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس بھی کیا ہے۔خلائی مخلوق کے بچے کی دنیا میں پرورش اور اسکی غیر مرئی طاقتوں کے گرد گھومتی ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم رواں سال 14جون کو وارنر برادرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.