9 جون 2013
وقت اشاعت: 5:5
سنجے دت کی فلم "پولیس گری"کے گانے"چُراکے لیجا"کی وڈیو منظرِ عام پر
جیو نیوز - نئی دہلی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے سنجو بابا نے بلے ہی پولیس کورٹ میں جاکر گرفتاری پیش کردی ہو لیکن ان کے بالی ووڈ کیریئر پر سوالیہ نشان نہیں اُٹھائے جاسکے۔سنجے دت کی گرفتاری کے بعد انکی ایکشن کامیڈی فلم"پولیس گری"کے ٹریلر کے بعدنئے گانے"چُراکے لیجا "کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔شبیر احمد کے تحریر کردہ"چُرا کے لیجا،بھگا کے لیجا"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پلک مچھل اور یشراج کپل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سنجے دت اپنی ہیروئن پراچی دیسائی کے ساتھ شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار کے ایس روی کمار کی اس فلم میں سنجے دت آئی پی ایس(پولیس افسر)جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں ان کے مدِ مقابل پراچی دیسائی بحیثیت ہیروئن ،پرکاش راج ولن جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہورہے ہیں۔تامل فلم کی ریمیک پولیس گری کو ٹی پی اور راہول اگروال نے پروڈیوس جبکہ فلم کا میوزیک معروف گلوکار و موسیقار ہمیش نے ترتیب دیا ہے۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود سنجو بابا کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپوریہ فلم"پولیس گری"رواں سال5جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔