9 جون 2013
وقت اشاعت: 6:58
گلوکارہ ناہید اختر کی22سال بعد”سُر“ کی دنیا میں واپسی
جیو نیوز - لاہور…لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر کے فن کے اعتراف میں لاہور میں ایک خوبصورت محفل منعقد کی گئی جس میں گلوکاروں نے انہی کے گیت گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔گلوکارہ شبنم مجید نے لیجنڈ ناہید اختر کے گیت گا کر انکے فن کا اعتراف کیا جسے شائقین نے بھرپور سراہا۔ گلوکارہ صائمہ جہاں نے ناہید اختر کے مشہور گیتوں کو اپنی آواز دی اورخوب داد پائی۔ پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان نے بھی ناہید اختر کے لئے سجی اس محفل میں اپنا حصہ ڈالا اور محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔اس موقع پر کچھ ایسی فلموں کے کلپس بھی دکھائے گئے جن گیتوں کو ناہید اختر نے اپنی آواز دی۔