تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جون 2013
وقت اشاعت: 8:3

ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم”رنر رنر“کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس …این جی ٹی …ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار،اسکرین رائٹر اور فلمساز و ہدایتکار بین ایفلک کی جسٹن ٹمبر لیک کیساتھ نئی کرائم تھرلر فلم”رنر رنر“کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکاربریڈ فرمین کی ڈرامہ،کرائم اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں بین ایفلک اور جسٹن ٹمبر لیک کے ساتھ گیما آرٹرٹن اور انتھونی میکی اہم کردار اداکا رکررہے ہیں۔ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ جینفر ڈیویسن اور برائن کوپلمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی آن لائن جوا کھیلتے ہوئے بے ایمانی کے باعث اپنی رقم ہارنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اس جوئے کے کاروبار میں ملوث کر پٹ انسان کو ڈھونڈنے جاتا ہے اور بعد ازاں اُسی کا خاص آدمی بن جاتا ہے۔ جوئے کی دنیا کے جرائم، تھرل اوراس گروہ کو پکڑکر کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ایف بی آئی کی کوششوں کی کہانی بیان کرتی فلم”رنر رنر“ رواں سال27ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.