9 جون 2013
وقت اشاعت: 19:51
سلمان خان پھر بگ باس سیزن سیون کے میزبان بنیں گے
جیو نیوز - ممبئی …اپنے مخصوص انداز کے باعث شہرت حاصل کرنے والا مشہور بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن سیون کی میزبانی پھر سے سلمان خان کرتے نظر آئیں گے۔میڈیا حلقوں میں خبرسرگرم تھی کہ سلو بھائی اپنی فلمی مصروفیات کے باعث بگ باس سیزن سیون کی میزبانی کے فرائض سر انجام نہیں دے سکیں گے اسی لئے شو کے آرگنائزرز نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔یہ خبر اس وقت بے بنیاد ثابت ہوگئی جب بگ باس پروڈکشن کمپنی نے اعلان کردیا کہ وہ دبنگ خان کے علاوہ کسی اور کو میزبان بنا ہی نہیں سکتے۔پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کنٹرکٹ پر دستخط کردیئے ہیں اورجیسے ہی فلموں کی عکس بندی سے فری ہونگے ٹی شو کے سیزن سیون کا بھی آغاز کردیا جائے گا ۔