تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جون 2013
وقت اشاعت: 3:44

جرم و دہشت سے بھرپور فلم ”دی پرج“ امریکی باکس آفس پر چھا گئی

جیو نیوز - نیویارک…جرم و دہشت سے بھرپور فلم ”دی پرج“ امریکی باکس آفس پر چھا گئی، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 3 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کمالیے۔فلم ’دی پرج‘ کہانی ہے 2022 کے امریکا کی۔ جب سال میں ایک رات کے لیے تمام جرائم کی کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے، حتیٰ کہ کسی کو قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایسی بھیانک رات میں شہریوں پر کیا گزرتی ہے یہ تو آپ کو فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ایکشن فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس 6 “ رہی جس نے 1کروڑ 98 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ”ناوٴ یو سی می“ نے باکس آفس پر اس ہفتے 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر سمیٹے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.