تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جون 2013
وقت اشاعت: 11:31

سوناکشی سنہا اور رنویرسنگھ کی رومانٹک ڈرامہ فلم”لٹیرا“ کانیا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈکی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے ہیرو رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم”لٹیرا“کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ فلم اُڑان سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کیساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل،انوراگ کیشپ اورمدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کیساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کیساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم لٹیرا میں 1950کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیروہیروئن اپنے والدین کی مرضی کیخلاف بھاگ کر شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم” لٹیرا“ بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت رواں سال5جولائی کو ریلیز کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.