تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جون 2013
وقت اشاعت: 8:18

سنتوش کمارکو بچھڑے 31 برس بیت گئے

جیو نیوز - لاہور… پاکستان فلم انڈسٹری کے خوب رو ’شہزادے ‘اور پہلے مقبول ترین ہیروسنتوش کمار کی آج 31ویں برسی ہے۔ روایتی شہزاد ے کی طرح نظر آنے والے موسی ٰ رضا سنتوش کمار،پاکستان میں سنتوش کمار کی پہلی فلم تھی ”بیلی “ جس میں ان کے مدمقابل نیلی آنکھوں والی شاہینہ تھیں ۔ دوآنسو نے سنتوش کمار کوشہرت کی بلندیوں تک جا پہنچایا۔پاکستان میں اسٹار کا تصور سنتوش کمار نے ہی دیا۔ ہربڑی ہیروئین نے انکے ساتھ کام کیا لیکن جو مقام صبیحہ سنتوش کی جوڑی کو ملا فلم نگر میں اس کی صرف چند مثالیں ہی موجود ہیں۔سنتوش خاندان کے سات افراد فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے۔ سنتوش اپنے دور اورزندگی میں شدت سے چاہے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.