تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جون 2013
وقت اشاعت: 2:34

"یہ جوانی ہے دیوانی" کی کامیابی اور دپیکا پدوکون کے نخرے

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی… یہ جوانی ہے دیوانی کی باکس آفس پر سپر ڈوپر کامیابی کے بعد دپیکا پدوکون کے نخرے ساتویں آسمان پر پہنچ گئے جنہوں نے کسی بھی نئی فلم میں رنبیر کپور کے مقابل کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔ دپیکا پدوکون اور رنبیر کپور کی جوڑی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے کیونکہ ان دونوں کی بلاک بسٹر فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے سو کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ہدایتکار وکرم سنگھ نے اس جوڑی کو نئی فلم" رائے" میں شامل کرنے کی پیشکش کی لیکن دپیکا نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ کچھ عرصے کیلئے رنبیر کپور کی ہیروئن بننے کے بجائے گھر والوں کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ دپیکاکے انکار کے بعد وکرم سنگھ اپنی فلم میں ڈبل رول کیلئے جیکولین فرنانڈس کو کاسٹ کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.