تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 جون 2013
وقت اشاعت: 10:52

ہالی ووڈ اداکارہ کیریا نائیٹلی دنیا کی بہترین عروسی لباس پہننے والی دلہن قرار

جیو نیوز - لاس اینجلس…این جی ٹی…ہالی ووڈ اداکارہ کیریا نائیٹلی کو سب سے بہترین لباس پہننے والی دلہن قرار دے دیا گیا۔ فیشن میگزین ونیٹی فیئر نے شادی کے موقع پر ملبوسات پہننے والی 10بہترین خواتین کی فہرست مرتب کی ہے جس میں انگلش اداکارہ کیریا نائیٹلی کو نمبرون قرار دیا گیا ہے۔ جریدے کے مطابق اپنی شادی پر سادہ اور ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کردہ گاوٴن کے ذریعے کیریا نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ دوسرے نمبر پر برازیلین فیشن ماڈل کیرولین ٹرینیٹی کو رکھا گیا جن کا لباس روایتی اور جدید دونوں کا بہترین امتزاج قرار دیا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر آسٹریا کی ایڈلیڈی ڈرپے فراسچ موجود ہیں جو آسٹرین شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ چوتھے نمبر پر لٹریری ایجنٹ فیلیسیٹی بلنٹ موجود ہیں۔ 5واں نمبر انگلش ماڈل جیکوئٹہ وہیلر کے نام رہا، جبکہ چھٹے پر برطانوی پبلک ریلیشن کی ماہر ایمنڈا شیپرڈ موجود ہیں۔ 7ویں نمبر پر انگلش یوگا انسٹرکٹر ہیلاریہ تھامس نے قبضہ جمایا تو 8 ویں پر ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے موجود ہیں جن کی شادی کے چرچے گزشتہ برس ہر زبان پر رہے۔ 9واں نمبر بھی ہالی وڈ اسٹار ڈریو بیری مور کے نام رہا جب کہ آخری نمبر بھی امریکی اداکارہ جیسیکا بیل نے اپنے نام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.