13 جون 2013
وقت اشاعت: 12:29
یہ جوانی ہے دیوانی کی کمائی کا سفر جاری،200کروڑ سمیٹ لئے
جیو نیوز - ممبئی…رنبیر کپور کا باکس آفس پر ایک اور چھکا ،45 کروڑ سے بننے والی فلم یہ جوانی ہے نے دنیا بھر سے 200 کروڑ کمالیے۔دنیا بھر میں میں 200 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا باکس آفس پر کامیابی کا سفر جاری ہے۔فلم صرف بھارت سے ہی 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ،نیٹ سوٹ،فلم کی کامیابی میں رنبیر اور دی پیکا کی جوڑی اور ہٹ میوزک کا کمال سب سے زیادہ ہے۔