تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 جون 2013
وقت اشاعت: 3:9

بالی ووڈ فلم "گھن چکر"کے نئے گانے "اللہ مہربان"کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم"گھن چکر"کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ"اللہ مہربان"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے دیویا کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں عمران ہاشمی اپنی بیماری سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈاکٹر کے چکر لگانے کیساتھ ہر ممکن نسخہ اور ٹوٹکا کرتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اُس سمیت اُسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی گئی ہے۔یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.