17 جون 2013
وقت اشاعت: 18:55
سلمان خان اور پربھو دیوا کی ایکشن سے بھرپور ایک اور فلم آنے کیلئے تیار
جیو نیوز - ممبئی …2009میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم وانٹڈکے بعدسلمان خان اور پربھودیوا کی جوڑی ایک بار پھر سے ایکشن سے بھر پور فلم بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے جس میں سلوبھائی پھر سے دبنگ کردار میں نظر آئینگے۔کوریو گرافی سے ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والے پربھو دیواکی بطور ڈائریکٹرپہلی ہی فلم وانٹڈ شائقین میں اس قدرمقبول ہوئی تھی کہ اسکے بعد پربھو دیوا پر فلموں کی برسات ہی ہوگئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق سلمان خان نے ایک ایکشن فلم بنانے کے حوالے سے پر بھو دیوا سے رابطہ کیا ہے اور کوریو گرافر ٹرن ڈائریکٹر سے ایک بار پھر ایکشن پیک مووی بنانے کو کہا ہے جسکے ہیرو بھی سلمان خان ہونگے۔توقع کی جارہی ہے کہ فلم وانٹڈ کی طرح اس فلم میں بھی رومانس کے چٹخارے کے ساتھ ساتھ فل ٹائم ایکشن بھی موجود ہو گا جسکی شوٹنگ اسی سال شروع کردی جائیگی۔