18 جون 2013
وقت اشاعت: 3:30
سونم کپور کا حقیقی زندگی میں ناکام محبت کا اعتراف
جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی… بالی ووڈکی سوہنی سوہنی اداکارہ سونم کپور جہاں فلموں میں رومانوی کردار بخوبی نبھاتی نظر آتی ہیں وہیں حال ہی میں انہوں نے حقیقی زندگی میں محبت میں ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپورنے کہا محبت کسی پابندی، بندش اور حد کی محتاج نہیں جو ایک سے زائد بار بھی ہوسکتی ہے۔ سونم نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ اصل زندگی میں محبت کے معاملے میں ناکام رہی ہیں۔