18 جون 2013
وقت اشاعت: 6:27
بالی ووڈ فلم”رانجھنا“ کا نیا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کردیا گیا
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …’کولاویری دی‘ جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم’رانجھنا‘کا ایک اور نیاڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس پرومو میں فلم کی مرکزی ہیرئن سونم کپور اپنے ہیرو دھنوش کو اپنی محبت کا یقین دلاتی جذباتی نظر آرہی ہیں۔ کرشکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا21جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔