تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 جون 2013
وقت اشاعت: 7:15

لندن میں ہوا ہالی وڈ کی نئی فلم ہمنگ برڈ کا پریمئیر

جیو نیوز - لندن… لندن میں ہالی وڈ کی نئی فلم ہمنگ برڈ کا پریمئیر ہوا ۔ اداکارجیسن اسٹیتھم اوراداکارہ اگاٹابزیک ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔لیسٹراسکوائرمیں ہوئی ریڈکارپٹ تقریب میں فلم کے ہیرو جیسن اسٹیتھم اور ہیروئن پولش اداکارہ اگاٹا بزیک کاشانداراستقبال کیاگیا۔جیسن نے مداحوں کو آٹوگراف دییاوران کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں۔اسٹیون نائٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپوراس فلم میں جیسن اسٹیتھم نے سابق فوجی کا کردار انتہائی مہارت سے نبھایاہے جو روز گار کی تلاش میں جرائم کی دلدل میں پھنستاچلاجاتا ہے۔فلم ہمنگ برڈ 28 جون کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.