تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جون 2013
وقت اشاعت: 6:56

انوشکا شرما نئی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی انوشکا شرما نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اور انوشکا شرما معروف ہدایتکار سورج برجاتیا کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، تاہم فلم کی مکمل کاسٹ کے نام اب تک منظرعام پر نہیں آئے۔ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا جو بالآخر پورا ہونے جارہا ہے۔ سلمان خان نے بھی اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور امید ہے کہ شائقین کو انوشکا شرما کے ساتھ ان کی جوڑی پسند آئے گی۔ واضح رہے کہ کِک نامی یہ فلم اکتوبر تک ریلیز کئے جانے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.