19 جون 2013
وقت اشاعت: 7:28
نئی ہالی ووڈہارر فلم”سٹی آف بونز“ کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا
جیو نیوز - لاس اینجلس …این جی ٹی …مورٹل انسٹرومنٹ سیریز کی خوف سے بھرپور فلم”سٹی آف بونز“ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آ گیا ہے۔ہیرالڈوارٹ (Harald Zwart)کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر لڑکی کے گر د گھومتی ہے جو خطرناک جادوئی طاقتوں سے لڑتے ہوئے ان کا مقابلہ کرتی ہے۔ڈان کارموڈی اور رابرٹ کلزر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ ہاررفلم رواں سال 21اگست کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔