تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جون 2013
وقت اشاعت: 4:16

ہالی وڈکی ایکشن تھرلنگ فلم 'اونلی گاڈ فارگیوس' کانیا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم " اونلی گاڈ فار گیوزس" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارنکولس وِنڈنگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بنکاک کے ایک ڈرگ اسمگلر کے گِرد گھومتی ہے جو انڈر ورلڈ کے روایتی ڈان کی طرح مار دھاڑ سے بھرپور زندگی بسر کرتا ہے۔ اسمگلرکا کردار معروف ہالی ووڈ ایکٹر ریان گوسلنگ نے نبھایا ہے جسکی زندگی اسوقت کروٹ بدلتی ہے جب اسے اپنے بھائیوں کے قاتلوں کا پتہ چلتا ہے اور ماں کے مجبورکرنے پر وہ اپنے بھائی کا بدلہ لینے کیلئے قاتلوں سے جا ٹکراتا ہے۔Lene Brglumکی پروڈیوس کردہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال19 جولائی کو امریکا سمیت کئی یورپی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.