تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 جون 2013
وقت اشاعت: 14:23

ڈیلس :ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کا عشائیہ،طاہرہ سید نے آواز کا جادو جگایا

جیو نیوز - ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر اور معروف پاکستانی ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کی جانب سے ڈیلس میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا،عشائیہ کے اختتام پر محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طاہرہ سید نے اپنی آواز کا جا دو جگاتے ہوئے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔اس موقع پر مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر رمزا ہاشمی نے کیا۔عشائیے میں مشرقی اور مغربی انواع و اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔آرلنگٹن ہال میں جب طاہرہ سید نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے اپنی والدہ کے انداز میں ڈوکری، پہاڑی، ٹھمری، غزل اور دیگر مشہور راگوں کے ذریعے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔طاہرہ سید نے اپنی والدہ ملکہ پکھراج کی معرکتہ الآراغزلیں پیش کیں اور داد و تحسین سمیٹی،اس طرح محفل رات گئے تک جا ری رہی۔آخر میں ڈاکٹر ارجمند ہاشمی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر رمزا ہاشمی نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.