تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 جون 2013
وقت اشاعت: 2:47

ارشد وارثی نے فلم ڈیڑھ عشقیہ کے سیٹ پر مادھوری ڈکشٹ کو تھپڑ دے مارا

جیو نیوز - نئی دہلی…با لی وڈ کی سپرہٹ فلم منابھائی سے شہرت پانے والے اداکار ارشد وارثی نے فلم ڈیڑھ عشقیہ کے سیٹ پر مادھوری ڈکشٹ کو تھپڑ دے مارا۔یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے لیکن تھپڑ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ارشد وارثی نے مادھوری کو مارا جوکہ فلم کے اسکرپٹ کے مطابق لازمی تھا۔ فلمساز و ہدایتکار وشال بھردواج نے جب ارشد وارثی کو اس سین کے بارے میں آگاہ کیا تو وہ نا صرف نروس ہو گئے بلکہ اس سین کی عکس بندی کے بعد ان پر کپکپاہٹ بھی طاری ہو گئی۔فلم عشقیہ کے سیکوئل کو Dedh Ishqiya(ڈیڑھ عشقیہ)کانام دیا گیا ہے جس میں نصیر الدین شاہ ، ارشد وارثی کیساتھ اب مادھوری اور ہماقریشی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ مادھوری کے ساتھ بننے والا یہ سیکوئل فلم شائقین کی دلچسپی حاصل کرپاتا ہے یا نہیں؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.