تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 جون 2013
وقت اشاعت: 3:52

سنجے دت کی "پولیس گری"کے نئے گانے"جھوم برابر جھوم"کی وڈیو منظر عام

جیو نیوز - نئی دہلی …این جی ٹی…بالی ووڈ کے سنجو بابا نے بلے ہی پولیس کورٹ میں جاکر گرفتاری پیش کردی ہو لیکن انکے بالی ووڈ کیرئیر پر سوالیہ نشان نہیں اُٹھائے جاسکے۔سنجے دت کی گرفتاری کے بعد انکی ایکشن کامیڈی فلم"پولیس گری"کے ٹریلر کے بعدنئے گانے"جھوم برابر جھوم "کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔امت ترویدی کے تحریر کردہ"جھوم برابر جھوم"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو ونیت سنگھ،شباب صابری،امن تریکھا اورپاؤنی پانڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سنجے دت فلم کے ولن پرکاش راج کے ساتھ ایک تقریب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار کے ایس روی کمار کی اس فلم میں سنجے دت آئی پی ایس(پولیس افسر)جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں انکے مدِ مقابل پراچی دیسائی بحیثیت ہیروئن ،پرکاش راج ولن جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہورہے ہیں۔تامل فلم کی ریمیک پولیس گری کو ٹی پی اور راہول اگروال نے پروڈیوس جبکہ فلم کا میوزیک معروف گلوکار و موسیقار ہمیش نے ترتیب دیا ہے۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود سنجو بابا کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپوریہ فلم"پولیس گری"رواں سال5جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.