تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 جون 2013
وقت اشاعت: 16:32

پریانکا چوپڑا کیلئے فزیوتھراپسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی سابقہ مس ورلڈ اور صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا عرف پگی چاپس آج کل بازو کی تکلیف میں مبتلا ہیں اوران کیلئے فزیو تھراپسٹ کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ” میری کام بائیو پک“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک باکسر کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔فلم ” میری کام بائیو پک“ کے ڈائریکٹر اومنگ کمار نے ہیروئن کیلئے فزیوتھراپسٹ کا بندوبست کرلیاہے تاکہ ناصرف شوٹنگ کے دوران بلکہ دن بھر وہ انہیں بازو کو آرام دینے کیلئے مفید مشورے دے سکے۔پریانکا کو دو دن کیلئے مکمل آرام کاوقت دیاگیاہے جبکہ آئندہ شوٹنگ کے دوران ممکنہ طور پر بازو میں درد محسوس ہونے پر ان کیلئے فزیوتھراپسٹ سیٹ پر موجود ہوگا اورفلم ختم ہونے تک پریانکا کیساتھ رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.