تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جون 2013
وقت اشاعت: 4:8

سنجے دت نے بیوی سے رابطے میں رہنے کیلئے خط و کتابت کو ذریعہ بنا لیا

جیو نیوز - نئی دہلی…این جی ٹی…کہتے ہیں جو مزہ چِٹھی بھیجنے میں ہے وہ مزہ کال یا ایس ایم ایس کرنے میں کہاں۔شاید اسی سوچ سے متاثر ہو کر پُونے جیل میں قید بالی وڈ سپرا سٹار سنجے دت نے اپنی بیوی سے رابطہ میں رہنے کیلئے خط و کتابت کو ذریعہ بنا لیاہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنجوبابا ہر روز اپنی بیوی مانیاتا کو خط لکھتے ہیں اور وہ بھی انہیں ہر خط کا جواب دیتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان خطوط کا تبادلہ ریگولر پوسٹل سروس کے ذریعے ہوتا ہے جبکہ ان کی بیوی مانیاتا جیل میں اپنے شوہر سے ملنے بھی جا چکی ہیں۔مانیاتا گھریلو امور اور بچوں کے علاوہ سنجے دت کو ان کی پروڈکشن کمپنی کے امور سے بھی مسلسل آگاہ رکھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.