29 جون 2013
وقت اشاعت: 2:8
سپر اسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی فلم "دی لون رینجر "کانیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ڈزنی اسٹوڈیوز نے ہالی ووڈاسٹار جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر کی نئی تھرلنگ ایڈونچراور ایکشن فلم"دی لون رینجر"کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ایسے نقاب پوش جنگجوکی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنا چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔ہدایتکارگور وربنسکی کی اس فلم میںآ رمی ہیمر مرکزی کردار جبکہ جانی ڈیپ بھی ایک اہم کردار میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے تنز و مذاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جورواں سال 3جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ دی لون رینجرکے پروڈیوسرجیری برک ہیمراور ڈائریکٹر گور وربنسکی اس سے قبل جانی ڈیپ کی سپر ڈوپر ہٹ پائریٹس آف دی کریبین جیسی شاہکار فلم ہالی ووڈ کو دے چکے ہیں جو اب اس نئی آنے والی اس فلم کیلئے بھی کافی پُر امید نظر آرہے ہیں۔