تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 17:6

آغا خاندان کی مسلسل چوتھی نسل بالی وڈ سے وابستہ

جیو نیوز - کراچی…معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کی فلم ’اورنگزیب‘ باکس آفس پر تو کوئی کمال حاصل نہ کر پائی تاہم ساشا آغا کے بالی وڈ کا حصہ بننے سے آغا خاندان کی چوتھی نسل بالی وڈ کا حصہ ضرور بن گئی ۔2013ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ اورنگ زیب ‘ کے بعد آغا خاندان بھی بالی وڈ کے ان نمایاں خاندانوں میں شامل ہو گیا جن کی مسلسل چوتھی نسلیں فلمی صنعت سے وابستہ ہیں ،ساشا آغا ماضی کی معروف ہیروئن اور گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ہیں ،جنہوں نے بالی اور لالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا ، کئی گیت گائے ،سلمیٰ آغا کی والدہ نسرین بیگم بھی اداکاری کے شعبے سے منسلک رہیں ،بھارتی فلم شاہ جہاں میں مرکزی رول کیا ،نسرین بیگم برصغیر کے معروف موسیقاراور گلوکاررفیق غزنوی اوراداکارہ انوری بیگم کی بیٹی ،سلمیٰ آغا کی والدہ اورساشا آغا کی نانی ہیں ،اے آر کاردار کی 1932ء میں بننے والی فلم ہیررانجھا میں رفیق غزنوی نے ہیرو ،انوری بیگم نے بطور ہیروئن کام کیا ،ساشا آغا کے بالی وڈ کا حصہ بننے سے آغا خاندان اور کپور خاندان میں مماثلت کے ساتھ دونوں خاندانوں کی بالی وڈ سے محبت اور لگاوٴ بھی بھرپور انداز میں سامنے آ گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.