تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جون 2013
وقت اشاعت: 5:8

بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ میں پرفارم کریں گے

جیو نیوز - نئی دہلی…سلمان خان،عامر خان اور رنبیر کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پلے بیک سنگر سونو نگم بھی آئٹم سونگ پر رقص کا مظاہرہ پیش کریں گے۔ سونونگم بھارتی پروڈیوسر آکاش دیپ کی فلم سانتا بانتا کے گانے مچھلی جل کی رانی ہے میں رقص کریں گے جسم میں نیہا دھوپیا بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ سونو نگم نے اس سے قبل 2002 ء میں بننے والی فلم جانی دشمن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میںآ نے کے بعد انہوں نے بہت سی غلطیاں کی تھیں لیکن اب وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.